نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن )بھارت کی اپوزیشن جماعت گانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر کے بیانات پر اس لیے خاموش ہیں کیونکہ انہں معلوم ہے کہ ٹرمپ مودی، اڈانی اور روسی کے تیل کے معاہدوں کے درمیان مالی معاملات کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی باتوں کا جواب اِس لیے نہیں دے پا رہے کیونکا امریکا میں اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مودی، اڈانی اور روسی تیل کے معاہدوں کے درمیان مالی معاملات کو بے نقاب کر سکتے ہیں، اسی لیے مودی خاموش ہیں۔