شہبازگل

امریکی صدر کی صحافی کو گالی ، شہبازگل کی مریم صفدر پر تنقید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ مہنگائی پر سوال پوچھنے پر امریکی صدر بائیڈن نے صحافی کو گندی گالیاں دے دیں لگتا ہے بائیڈن صاحب نے یہ حرکت اس لئے کی ہے کہ انھیں پتہ چل گیا ہے کہ مریم صفدر نے گا لم گلوچ کی اور سب چپ رہے۔ منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ اب دیکھتے ہیں بائیڈن صاحب کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔