امریکی صدر

امریکی صدر کی ایتھوپیا کے وزیراعظم سے خطے کی صورتحال پر گفتگو

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد علی نے فون پر گفتگو کے دوران ایتھوپیا میں جاری بحران اور اس کے خطے پر اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے شہریوں کی ہلاکتوں اور پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔

نومبر 2020 میں شروع ہونے والے تنازعے میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے۔ ایتھوپیا کی حکومت کے تیگرائی پیپلز لیبریشن فرنٹ کے ساتھ جاری تنازعے میں ہزاروں افراد ہلاک اور کئی لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔ آبی احمد کے اقتدار میں آنے سے قبل ایتھوپیا تیس سالوں تک تیگرائی پیپلز لیبریشن فرنٹ کے کنٹرول میں تھا۔