امریکی صدر 201

امریکی صدر کا سعودی عرب کے قومی دن پرشاہ سلمان کے لئے تہنیتی پیغام

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں انہیں اور پوری سعودی قوم کو قومی دن کے موقعے پر مبارک باد پیش کی ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات خطے کی سلامتی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات مشرق وسطی میں استحکام ، سلامتی اور معاشی خوشحالی کا سنگ بنیاد ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط مستقل تعلقات قابل ستائش ہیں۔امریکی صدر نے کئی علاقوں میں مشترکہ کام جاری رکھنے کے منتظر بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں