امریکی صدر 188

امریکی صدر کا افغانستان بھیجے جانیوالے فوجیوں کی تعداد دگنی کرنے کا اعلان

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کے محفوظ انخلا کے لیے جانے والی فوجیوں کی تعداد دگنی کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی مشن کے خاتمے اور عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے 5 ہزار فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔طالبان کو خبردار کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جنگجو انخلا کے مشن پر مامور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔

امریکی صدر نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے فیصلیکا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 4 امریکی صدور کے دور میں ہماری فوج افغانستان میں موجود رہی لیکن وہ اب اس جنگ کوپانچویں صدر تک منتقل نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں