جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا 2024 کے انتخاب میں دوبارہ حصہ لینے کا امکان

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن 2024 میں دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ چند ماہ میں 79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کو اپنے عہدے سے متعلق درجہ بندی میں تنزلی کا سامنا رہا جس کے بعد ڈیموکریٹس کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ آئندہ 4 سال کی مدت صدارتی عہدے پر نہیں رہ سکیں گے۔جین ساکی کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کے ارادے کا اظہار انہوں نے شمالی کورولینا میں منعقد ائیر فورس سے متعلق ایک تقریب میں کیا۔رواں ماہ کے آغاز میں ورجینیا کی ریاست میں ہونے والے الیکشن میں ری پبلکن کی فتح سے ڈیموکریٹس کو تعجب ہوا تھا جبکہ نیو جرسی میں بھی ڈیموکریٹس نے بہت محدود مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

2024 کے صدارتی انتخابات میں نائب صدر کمالا ہیرس کی بطور امیدوار شمولیت پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں، صدر جوبائیڈن کو دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کریں گے یا نہیں۔امریکی اخبار نے یونیورسٹی آف سافک کے پول کے نتائج شائع کیے جس میں جوبائیڈن کی موجودہ عہدے کے لیے منظوری کی شرح 28 فیصد رہی ہے۔جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ طبی معائنہ کروایا ہے اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں محض کھاسی اور تیزابیت کا سامنا ہے تاہم وہ اپنے عہدے پر خدمات انجام دینے کے لیے مکمل صحتیاب ہیں۔