امریکی صدر 145

امریکی صدر جو بائیڈن نے ہوا کے بگولوں سے ہونے والی تباہی کو المیہ قرار دے دیا

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے 6 امریکی ریاستوں میں ہوا کے بگولوں سے ہونے والی تباہی کو المیہ قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ 6 امریکی ریاستوں میں ہوا کے بگولوں سے ہونے والی تباہی ہمارے لیے المیہ ہیں،امریکا میں تباہ کن طوفانی بگولوں کے بعد صدر جو بائیڈن نے متاثرہ چھ ریاستوں کے لیے بلا روک ٹوک امداد کا وعدہ کیا ۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ جس چیز کی بھی ضرورت ہے، ان کی حکومت اسے فراہم کرنے کا راستہ تلاش کرے گی۔واضح رہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں جمعے کی رات 30 کے قریب بگولوں نے تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں کینٹکی میں 70، الی نوائے میں 6، آرکنساس میں2، ٹینیسی میں 4، میزوری میں 1 ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں