واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جوبائیڈن نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے ہدایت دی کہ غزہ میں جنگ روک کر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔