واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکا میں اس سال ہونے والے صدارتی الیکشن سے تقریبا ڈھائی ماہ قبل ڈیموکریٹ امیدوار کی نامزدگی
کے لیے پارٹی کنوینشن شروع ہونے کو ہے۔ اس کنویشن میں مندوبین سابق نائب صدر جو بائیڈن کی بطور صدارتی امیدوار اور ان کی منتخب کردہ
خاتون سینیٹر کمالا ہیرس کی بطور نائب صدارتی امیدوار نامزدگی کو حتمی شکل دے دیں گے۔ پہلے یہ کنوینشن ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں ہونا تھا۔
اب لیکن کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ کنویشن آن لائن ہو گا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیموکریٹ مندوبین حصہ لیں گے۔
صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کا مقابلہ موجودہ ریپبلکن صدر ٹرمپ سے ہو گا، جو اپنے دوبارہ انتخاب کے خواہش مند ہیں۔