عرب لیگ 19

امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

قاہرہ(رپورٹنگ آن لائن)خلیج تعاون کونسل، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ سمیت 15 عرب اور اسلامی ممالک نے اسرائیل کے لیے متعین امریکی سفیر کے ان بیانات پر شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے سمیت عرب علاقوں پر اسرائیل کے کنٹرول کو قبول کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر، ترکیہ، شام، فلسطین، کویت، لبنان، عمان اور بحرین کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ بیانات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور خطے کی سکیورٹی و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں