حماس

امریکی سفارتخانے کو القدس میں برقرار رکھنا فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ ہے، حماس

غزہ (رپورٹنگ آن لائن) حماس نے امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ کی فلسطینیوں کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے امریکی ری پبلیکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے نقطہ نظر میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینی قوم کے حقوق پر کھلا ڈاکہ ہے۔