انتھونی فاؤچی

امریکی ریاستوں کے اقدامات میں عدم یکسانیت کورونا وبا کے پھیلاؤکا سبب ہے ، انتھونی فاؤچی

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) امریکہ کے متعدی امراض کے ماہر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ جب تک امریکہ کی مختلف ریاستوں

کا کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ردِ عمل یکساں نہیں ہو گا اس وقت تک امریکہ میں وائرس کا پھیلاؤجاری رہے گا۔

چینی ریڈیو کے مطابق ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد اتنی کم نہیں ہے کہ روزمرہ معمولات اور کاروبار کی

بحالی کی اجازت دی جا سکے تاہم مختلف ریاستوں میں مختلف معیار کے تحت کاروبار زندگی بحال ہوتے جا رہے ہیں،

امریکیوں کو مختلف ریاستوں کے انفرادی اقدامات کی بجائے پورے ملک کے لیے وبائی صورتحال سے نمٹنے کا

ایک یکساں معیار اپنانا چاہیے۔