خام تیل

امریکی خام تیل تقریباً ساڑھے 7 ڈالر سستا ہوگیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں تقریباً ساڑھے 7 ڈالر کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 7.47ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 69.51ڈالر بیرل پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں برینٹ کی قیمت میں 7.21ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور وہ 73.77ڈالر پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے باعث ہوئی ہے۔