نقل و حمل

امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل ، چینی وزارت نقل و حمل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت نقل و حمل نے اعلان جاری کیا ہے کہ امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کی جارہی ہے۔

حال ہی میں کوالالمپور میں چین اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے کے لیے، چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے، 10 نومبر 2025 کو سہ پہر 1 بج کر 1 منٹ سے، امریکہ کی جانب سے چین کے میری ٹائم ، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں میں کیے گئے.

سیکشن 301 کے تحقیقاتی اقدامات کو معطل کرنے کے ساتھ ہی، “امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہی فیس کی وصولی کے بارے میں چینی وزارت نقل و حمل کا اعلان” اور “جہاز رانی او ر جہاز سازی کی صنعت اور اس سے متعلقہ انڈسٹریل چین اور سپلائی چین کی سلامتی اور ترقی کے مفادات پر اثرات کی تحقیقات کے آغازکے بارے میں چینی وزارت نقل و حمل کا اعلان” بھی ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔