شاہ رخ

امریکی باکس آفس پر بھی پٹھان کا راج

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم پٹھان امریکی باکس آفس پر راج کر رہی ہے، اس فلم نے امریکا میں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد تمام بہترین فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپائی تھرلر فلم پٹھان نے امریکا میں 10ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے بعد فلم دی بنشیز آف انِشیرین، ٹار، ٹرائینگل آف سیڈنیس، اور وومن ٹاکنگ پر برتری حاصل کرلی ہے۔فلم کی شاندار کامیابی پر شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ یہ ایک ناقابل یقین تجربہ ہے، شائد اب ہم زیادہ شکر گزار ہوں گے کیونکہ ایسے وقت بھی آئے جب ہمیں لوگوں کو فون کرنا پڑا کہ وہ آسانی سے فلم ریلیز کروائیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری فلمیں ہمیشہ پیار محبت سے ریلیز ہوں کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔
٭