کیپٹل ہل پرحملے 168

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے کیپٹل ہل پرحملے کی تحقیقات میں ٹرمپ کے چار حلیفوں کو طلب کرلیا

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل میں 6 جنوری کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی ایوان نمائندگان کی سلیکٹ کمیٹی نے پہلی بار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چارحلیفوں کو بیان دینے کے لئے طلب کرلیا ہے۔

جن افراد کو سمن کیا گیا ہے ان میں وائٹ ہاس کے سابق مشیر سٹیو بینن ، وائٹ ہاس کے سابق چیف آف سٹاف مارک میڈوز، وائٹ ہاس کے سابق ڈپٹی چیف آف سٹاف ڈین سکاوینو اور پینٹاگون کے سابق چیف آف سٹاف کاش پٹیل شامل ہیں۔

ان تمام افراد کو6جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر کئے گئے حملے سے متعلق دستاویزات 7 اکتوبرسے پہلے جمع کرانے اوراس سے بعد کے ہفتہ میں بیان دینے کے لئے پیش ہونے کا کہاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں