واشنگٹن ( ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن اور کاملہ ہیرس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ
جو بائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا اور کاملہ سے زیادہ بھارتی میرے پاس ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
نیویارک پولیس ایسوسی ایشن سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جو بائیڈن امریکی صدر بنے تو فوری پولیس ڈپارٹمنٹ کے خلاف
کارروائیاں کریں گے اور کاملہ ہیرس اِن اقدامات میں ان سے ایک قدم آگے ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کاملہ ہیرس بھارتی بیک
گراونڈ رکھتی ہیں لیکن کاملہ سے زیادہ بھارتی ان کے پاس ہیں۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں کیلیفورنیا کی نمائندگی کرنے والی کاملہ ہیرس
پہلی انڈین امریکی سینیٹر ہیں جبکہ نائب صدارتی امیدوار کے لیے منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔









