تہران ( رپورٹنگ آن لائن)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری امور پر بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ تاکہ دوسرے فریق کا نکتہ نظر سمجھا جا سکے اور اپنی شرائط پیش کی جا سکیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار سپریم لیڈر کے مشیر نے کیا ۔ کمال خرازی نے کہا یہ خیالات اس لیے پیش کیے جارہے ہیں تاکہ کسی مناسب فیصلے کی طرف بڑھا جا سکے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اس خط کے موصول ہونے سے پہلے ہی مذاکرات سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ ایران دبا میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایران کو یہ خط بعد ازاں 12 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر کے تسط سے ملا تھا۔