پناہ گزینوں 114

امریکہ کی مسلط کردہ جنگوں سے پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے بحران نے جنم لیا ہے، چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے میڈیا بریفنگ میں پناہ گزینوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعدادوشمار کی روشنی میں 9/11 حملے کے بعد امریکہ کی مسلط کردہ جنگوں کے باعث انچاس ملین سے ساٹھ ملین تک افراد پناہ گزین ہو چکے ہیں، جن میں گیارہ ملین افغان عوام بھی شامل ہیں۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ امریکہ نے “جمہوریت ” اور “انسانی حقوق” کی آڑ میں جنگ شروع کی تھی اور مقامی لوگوں کے پاس ماسوائے تباہ شدہ گھروں کے کچھ نہیں بچا۔ایسے لوگوں کو بے گھر ہونے سمیت غربت کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں