جواد ظریف

امریکہ کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کے متعلق غیر مناسب رویہ عالمی امن کیلیے خطرہ ہے، جواد ظریف

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اس معاہدے کو گزشتہ دہائی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے پر تنقید کی۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ ہے جسے گزشتہ دہائی کی سب سے بڑی کامیاب سفارتکاری سمجھا جاتا ہے اور اس بات کی یاد دہانی کر رہا ہے کہ امریکی غیر قانونی رویہ بین الاقوامی اصولوں کی پیمائش کرنے کا معیار نہیں ہونا چاہیے۔جواد ظریف نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کی تذلیل، دنیا میں اس کی بدنامی کے علاوہ امریکہ اور دنیا کے امن کو خطرہ میں ڈالتا ہے۔