تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے سب سے پہلے اپنے بارے میں ایرانی اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں سے آج کی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ دوسرے فریق کی طرف سے بہت ساری چیزیں کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہم ان پر اعتماد کر سکیں۔وزیر خارجہ ایران نے کہا کہ اب وہ پہلے کی طرح قابل اعتماد نہیں رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم ان پر اعتماد کرنے سے بہت دور ہیں۔
ہم نے سوائے اس کے امریکی انتظامیہ سے اور کچھ نہیں سنا کہ انہوں نے اچھے الفاظ استعمال کیے ہیں لیکن یہ ظاہر بات ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی حملہ ہوا تو ہم اسی طرح کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ اگر کسی نے اس میں عاجلانہ حرکت کی تو اس کامطلب یہ ہوگا کہ علاقے میں بہت تباہی ہوگی۔