سٹیٹ بینک

امریکہ کواشیاء اورخدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.58 فیصد کی کمی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) امریکہ کواشیاء اورخدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.58 فیصد کی کمی

ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں امریکہ

کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 3.897 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 3.58 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19ء میں امریکہ کو مجموعی پاکستانی برآمدات کاحجم 4.042 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون 2020ء میں امریکہ کو

پاکستانی برآمدات میں کمی کاتناسب 2.01 فیصد رہا،جون 2020ء میں امریکہ کاپاکستانی برآمدات کاحجم 308.96 ملین ڈالررہا۔

جون 2019ء میں امریکاکو315.31 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ہوئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں امریکہ

سے درآمدات میں 7.81 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ مالی سال 2019-20ء میں امریکہ سے درآمدات کاحجم 2.261 ارب

ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء میں امریکہ سے درآمدات کاحجم

2.097 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق امریکہ سے فاضل تجارت کے حجم میں گزشتہ سال

مجموعی طورپر15.87 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔گزشتہ مالی سال میں امریکہ کو فاضل تجات کا حجم 1.636 ارب ڈالررہا۔

پیوستہ مالی سال میں امریکہ سے فاضل تجارت کاحجم 1.945 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔