وزارت تجارت 31

امریکہ کا مزید بین الاقوامی تنظیموں سے دستبردار ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں 66 بین الاقوامی تنظیموں سے امریکہ کے انخلاء کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “عالمی تنظیموں سے امریکہ کا دستبردار ہونا “،اب کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں اور کثیر الجہتی اداروں کی موجودگی کا معنی یہ ہے کہ وہ کسی ایک ملک کے ذاتی مفادات کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ اپنے رکن ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔موجودہ بین الاقوامی صورتحال نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ صرف کثیرالجہتی نظام کا موثر عمل ہی بین الاقوامی نظام کو اس نظریے کے غلبہ سے بچا سکتا ہے کہ “طاقت ہی حق اور طاقت ہی انصاف ہے”۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چاہے صورتحال میں کتنی ہی زیادہ تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرتا رہے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔
بین الاقوامی پانیوں میں دوسرے ملک کے جہاز پر امریکی قبضے کے بارے میں ماؤ نینگ نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور چین ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو دوسرے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی پر مبنی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں