ویٹی کن سٹی(رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے وینزویلا پر حملے کے بعد عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔امریکا نے دو روز قبل وینزویلا پر حملہ کیا اور صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کر کے نیویارک منتقل کر دیا گیااور اس کے بعد انہیں جیل منتقل کر گیا۔
امریکا کی اس کارروائی پر دنیا بھر سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔اب عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ لیو نے بھی اس اہم مسئلے پر بیان جاری کیا ہے اور امریکا سے وینزویلا کے آزاد رہنے اور وہاں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے عیسائی پیشوا پاپ لیو نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکا کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ایک دن قبل معزولی کے بعد اس معاملے کی پیش رفت پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔اس سے قبل پاپ لیو گزشتہ ہفتہ کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بھی دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔









