صوفیہ احمد 192

امریکہ میں پڑنے والی شدید گرمی نے پاکستان کی گرمی کی یاد دلادی ہے ‘ صوفیہ احمد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ امریکہ میں پڑنے والی شدید گرمی نے پاکستان کی گرمی کی یاد دلادی ہے ، اس قدر گرمی سے لگتا ہے کہ سورج واقعی سوانیزے پر آ گیا ہے ۔اداکارہ صوفیہ احمد جو ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں جس قدر شدت کی گرمی پڑ رہی ہے وہ نا قابل برداشت ہے ۔

امریکہ میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی جبکہ سنٹرل ائز ائیر کنڈیشنڈ کا سسٹم موجود ہے لیکن اس کے باوجود گرمی محسوس ہوتی ہے ۔جب میں پاکستان میںبد ترین لوڈ شیڈنگ اور وسائل نہ ہونے پر لوگوں کے حالات بارے سوچتی ہوں تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ درواز درازعلاقوں میں لوگوں کو پنکھے کی سہولت تو درکنار بجلی کی سہولت بھی میسر نہیں اور ان علاقوں میں گرمی قہر کی طرح پڑتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں