'نواک جوکووچ

امریکہ میں ٹینس ایونٹس مس کرنے کا افسوس نہیں’نواک جوکووچ

لندن (رپورٹنگ آن لائن) سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے باعث امریکہ میں ٹینس ایونٹس مس کرنے کا افسوس نہیں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواک جوکووچ نے کہا کہ انڈین ویلز اور میامی اوپن ٹورنامنٹس چھوڑ دیئے، امید ہے کہ یو ایس اوپن کے لیے اجازت دے دی جائے گی۔

ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ امید ہے امریکہ ویکسینیشن سے متعلق پالیسی رواں سال تبدیل کرے گا، یو ایس اوپن میرے لیے بہت اہم ٹورنامنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں سیکھا ہے کہ افسوس کرنے سے آپ پیچھے رہ جاتے ہیں۔نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ افسوس آپ کو ماضی میں رکھتا ہے میں ایسا نہیں چاہتا، میں مستقبل میں بھی نہیں رہنا چاہتا، حال میں جینا چاہتا ہوں۔