چین

امریکہ میں ٹک ٹاک پابندی کے بعد دوبارہ آن لائن ہو گیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں ٹک ٹاک کو مزید 90 دن تک فعال رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کریں گے اور اسے مستقل پابندی سے بچنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کسی معاہدے تک پہنچنے کی مہلت دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرتھ سوشل پلیٹ فورم پر ٹرمپ نے لکھا، میں کمپنیوں سے کہوں گا کہ ٹک ٹاک کو بند نہ رکھیں۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ جوائنٹ وینچر کی طرز پر ٹک ٹاک میں 50 فی صد امریکی شیئرز میں دل چسپی رکھتے ہیں تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔امریکہ میں ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن نے کا کام کرنا بند کردیا ہے جب کہ ایپل اور گوگل ایپ اسٹور سے بھی یہ غائب ہوگئی ہے۔

اتوار کو اس ایپ پر پابندی کا اطلاق ہونا تھا تاہم ہفتے کو رات گئے ہی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے امریکہ میں کام کرنا بند کر دیا تھا۔منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد غالب امکان ہے ٹک ٹاک کو پابندی ختم کرانے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ٹک ٹاک نے اپنی ایپ پر امریکہ میں بندش کے اعلان کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس وعدے کا بھی حوالہ دیا ہے۔