گورنر پنجاب

امریکہ میں اسلامو فوبیا بل کی منظوری کیلئے ووٹ دینے والے اراکین کو سلام پیش کرتا ہوں، گورنر پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ امریکہ میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے بل کی منظوری کے لیے ووٹ دینے والے اراکین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بل کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف جد وجہد کا نتیجہ ہے۔چوہدری محمد سرور نے لکھا کہ اسلامو فوبیا کے خوفناک رجحان کے خلاف پوری دنیا کو ملکر کام کرنا ہے، اسلامو فوبیا کی سب سے خوفناک اور بھیانک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہوئے ہے۔

جاری کردہ پیغام میں چوہدری محمد سرور نے مزید لکھا کہ دہشت گرد آر ایس ایس نے بھارتی 20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف تشدد کی ایک لہرجاری کر رکھی ہے، گاو ماتا کے جیالے جتھوں کی صورت میں بھارت میں مسلماںوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے لکھا کہ اسلام دشمن قوتیں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ تی ہیں جو کسی صورت درست نہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔