پوپ فرانسس

امریکہ سے تارکین وطن کی ملک بدری قبول نہیں،پوپ فرانسس

پیرس ( رپورٹنگ آن لائن)کیتھو لک مسیحیوں کے فرقے کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکہ سے بڑی تعداد میں تارکین وطن کی بے دخلی اور ملک بدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس منصوبے کو تقریبا ناقابل عمل قرار دے کر ٹرمپ انتظامیہ کی سرزنش کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں پوپ فرانسس نے بھی اسے انسانی مسئلے کے طور پر دیکھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ملک بدری اور اپنے ملک سے جبری نقل مکانی ان لوگوں کو ان کے موروثی وقار سے محروم کر دے گی۔

پوپ فرانسس نے اس سلسلے میں امریکی مذہبی رہنمائوں اور بشپس کے نام لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ اس جبری بے دخلی اور انخلا سے کمزوروں کو نقصان پہنچے گا۔