عالمی ادارہ صحت 63

امریکہ با ضابطہ طور پر عالمی ادارہ صحت سے علیحدہ ہو گیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکہ با ضابطہ طور پر عالمی ادارہ صحت سے الگ ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ تنظیم کی جانب سے کووڈ19 کی وبا کے دوران ناقص حکمت عملی کو قرار دیا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اس انخلا کا اعلان کیا تھا۔امریکی وزارتِ صحت اور خارجہ کے مطابق اب امریکہ کا عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلق انتہائی محدود رہے گا۔

حکومتی حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ اب بطور “مبصر” بھی شرکت کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ مستقبل میں دوبارہ شمولیت کا کوئی منصوبہ ہے۔امریکہ اب عالمی ادارہ صحت کے بجائے براہِ راست دیگر ممالک کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے اور بیماریوں کی نگرانی پر کام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں