نرگس فخری 42

امریکہ ایران کشیدگی ، نرگس فخری دو روز تک دبئی میں مقیم رہیں

دبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دبئی میں قیام کے دوران اپنی ذہنی کیفیت اور خوف کے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صورتحال کے باعث شدید بے چینی کا شکار رہیں اور نیند بھی پوری نہ ہو سکی۔

نرگس فخری نے ایک پوسٹ میں اپنے فلیٹ کی بالکونی سے رات کا منظر دکھایا اور لکھا کہ چاہے کچھ بھی ہو، دل میں بے چینی اور خوف کی کیفیت ختم نہیں ہو رہی کیونکہ یہ معلوم نہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ نیند آنا مشکل ہو گیا ہے اور دماغ مسلسل الرٹ رہتا ہے۔ کافی رات ہو چکی ہے لیکن میں جاگ رہی ہوں۔ذرائع کے مطابق نرگس فخری دو روز تک دبئی میں مقیم رہیں، جہاں سیٹلائٹ تصاویر میں بعض علاقوں میں دھویں کے بادل دیکھے گئے، جو ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ظاہر ہوئے۔ اداکارہ نے اپنی رہائش گاہ سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور صورتحال کو انتہائی غیر معمولی اور خوفناک قرار دیا۔

تاہم خوف اور بے چینی کے باوجود نرگس فخری نے مقامی حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے حفاظتی ادارے مثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ واقعی یہ لوگ بہترین کام کر رہے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق 24 فروری کو دبئی کی فضا صاف دکھائی دے رہی تھی، تاہم یکم مارچ کو سامنے آنے والی سیٹلائٹ تصاویر میں ساحلی اور لاجسٹک علاقوں کے قریب دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا، جس سے کشیدگی کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں