بیجنگ(ر پورٹنگ آن لائن)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ فورٹ ڈیٹرک کے اپنے تحقیقی مرکز کو ذرائع ابلاغ
کے لئے کھول دے گا، بیرون ملک اپنی 200 سے زائد حیاتیاتی لیبارٹریوں کے بارے میں مزید معلومات جاری اورعالمی
ادارہ صحت کے ماہرین کو کوویڈ۔19کے ماخذ کی تحقیقات کے لئے اپنے ملک آنے کی دعوت دے گا،یہ بات وزارت خارجہ
کے ترجمان نے کہی ہے۔ترجمان ژاؤ لی جیان نے ان خیالات کا اظہار پریس بریفنگ کے دوران ووہان انسٹی ٹیوٹ آف
ورالوجی(ڈبلیو آئی وی)اورچین اکیڈمی آف سائنسز کی ووہان شاخ کے ڈائریکٹرز کے این بی سی کو دیئے گئے انٹرویوز کے حوالے
سے کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورتاگس نے الزام عائد کیا کہ این بی سی کے انٹرویوز میں حقائق پر زور نہیں دیا گیا۔
ژا ؤنے کہا کہ انہیں اس تبصرے پر حیرت نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جب تک ایک جھوٹ چین پر حملہ کرنے اوراسے بدنام
کرنے کا کام دیتا رہتا ہے امریکہ میں کچھ افراد سچائی کی خوساختہ تعریف کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی سائنس دانوں نے
متعدد انٹرویوز میں ڈبلیو آئی وی میں انتظامات اور تحقیق کے بارے میں اپنے پیشہ ورانہ خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔
حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اس دعوی کے حق میں تاحال کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ
کورونا وائرس کسی لیبارٹری سے باہر آیا۔