ایرانی وزیر خارجہ 208

امریکہ اور یورپ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کر رہے ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ دہشت گرد تنظیموں کو مالی معاونت اور پناہ فراہم کر رہے ہیں۔ ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ “مغرب کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے اور انہیں پناہ دینے سے باز آ جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ دہشتگرد امریکہ اور یورپ کی محفوظ پناہ گاہون میں نفرت ، پروپیگنڈہ، قتل اور افراتفری جیسے جرائم کی منصوبہ بندی کرتے اور بغیر کسی شرمندگی و پیشمانی کے معصوم ایرانی شہریوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

یہ دو رْخی دھند آلود پردوں کے پیچھے چھْپ نہیں سکتی۔واضح رہے کہ ایران کی وزارت برائے خفیہ خبر رسانی نے ” تندر” اور ” ایران انجمنِ شاہی ” نامی اور امریکہ مرکز والی انتظامیہ مخالف اور شاہی نظام کی حامی تنظیم کے لیڈر جمشید شارمہد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں