کم جونگ 188

امریکا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے،سربراہ شمالی کوریا

پیانگ یانگ (ر پورٹنگ آن لائن)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، امریکی صدرکوئی بھی ہو شمالی کوریا سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سامراج مخالف آزاد قوتوں کے ساتھ تعلقات اورجوہری صلاحیت کو وسعت دی جائے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کم جونگ ان کے بیان پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ۔واضح رہے کہ کم جونگ ان کی طرف سے بیان اس وقت دیا گیا جب کچھ دنوں میں بائیڈن امریکا کی قیادت سنبھالنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں