فاؤچی

امریکا کی ضرورت ایسٹرازینیکا کے بغیر پوری ہورہی ہے،فاؤچی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے انفیکشیئز ڈزیز کے ماہر ڈاکٹر فاؤچی نے کہا ہے کہ امریکا میں ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑ سکتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا کیدیگر کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں سیکافی معاہدے ہیں، کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے معاہدے کل آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے کافی ہیں۔ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق امریکا کی ضرورت ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کے بغیر پوری ہورہی ہے۔