کیف (ر پورٹنگ آن لائن)یوکرین پر روسی جارحیت کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے یوکرین میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت اور یوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی یوکرین سے متعلق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے بھی امریکی شہریوں کو فورا یوکرین سے نکلنے کی ہدایت کردی ۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ یوکرین کے معاملے پر چیزیں تیزی سے بگڑ سکتی ہیں، روسی حملے کی صورت میں امریکی فوجی کسی بھی امدادی مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔