واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے جمعرات کو ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے سعودی عرب کے جنوبی شہر آبھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا سعودی عرب میں ابھا کے ہوائی اڈے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اس حملے میں بارہ بے گناہ شہری زخمی ہوئے ۔سلیوان نے کہا کہ امریکا سعودی عرب اور اپنے دوسرے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ حوثیوں کو جواب دے گا۔انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خطے میں امریکا کے دوست ممالک کو اس کی پشت پناہی حاصل ہوگی۔