انتونیو گوتریس 67

امریکا کو اسرائیل پر دبا ئوڈالنے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(رپورٹنگ آن لائن)اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ اسرائیل پر اثر انداز ہونے کی سب سے زیادہ صلاحیت امریکا کے پاس ہے اور اسے مشرقِ وسطی کے تنازعے کے حل کے لیے اپنے اتحادی پر دبا ئوڈالنے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہر کسی کو دبا ڈالنا ہوگا۔ آئیے حقیقت کو تسلیم کریں۔ میرا مطلب ہے کہ وہ ملک جس کے پاس اسرائیل پر دبا ڈالنے کی سب سے زیادہ طاقت ہے وہ امریکا ہے اور اسی لیے یہ اہم تھا کہ امریکا نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں