واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا نے آئندہ ہفتے وینزویلا پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ہم اس تیل پر سے پابندیاں ہٹا رہے ہیں جو فروخت کیا جانا ہے،
امریکی وزیرخزانہ سے جب پوچھا گیا کہ مزید پابندیاں کب ہٹائی جا سکتی ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ یہ آئندہ ہفتے کے اوائل میں بھی ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے کسی حتمی تاریخ کی وضاحت نہیں کی۔









