واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جی 20 سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کا کوئی بھی اہلکار جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں جی 20 سربراہی اجلاس 22 نومبر سے 23 نومبر تک ہونے والا ہے۔









