واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو انوکھی پیشکش کی ہے کہ اگر وہ امریکا کا حصہ بن جائے تو وہ ان کا تجویز کردہ جدید میزائل دفاعی سسٹم گولڈن ڈوم مفت حاصل کر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ جو بار ہا کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ کینیڈا اگر امریکا کا حصہ بن جائے تو اسیگولڈن ڈوم دفاعی سسٹم مفت ملے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ البتہ اگر کینیڈا خودمختار ریاست کے طور پر برقرار رہا تو اسے دفاعی سسٹم کا حصہ بننے کے لیے 61 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔