امریکا 144

امریکا کااتحادی ممالک پر چین سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباو نہ ڈالنے کا فیصلہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا اتحادی ممالک پر چین سے تعلقات ختم کرنے کا دباو نہیں ڈالے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں نیٹو اجلاس سے امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ خطاب کا مسودہ سامنے آگیا۔مسودے کے مطابق اپنے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کہیں گے کہ چین مشترکہ سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے، مگر ہرممکن حد تک چین سے مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔اینٹونی بلنکن کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور ہیلتھ سیکورٹی جیسے چیلنجوں پر تعاون ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں