چین

امریکا چینی خودمختاری اور حاکمیت کا احترام کرے، چین

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چین نے کہا ہے کہ اس نے جزائر پاراسل میں امریکی جنگی بحری جہاز کا تعاقب کیا اور اسے خبردار کرتے ہوئے وہاں سے نکال دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی فوج نے ایک بیان میں کہاکہ یہ امریکی بحری جہاز بغیر اجازت کے غیر قانونی طور پر چینی پانیوں میں داخل ہو گیا تھا۔

چین نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کی حاکمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس طرح کی حرکات دوبارہ نہ کرے۔ بحیرہ جنوبی چین میں واقع پاراسل ایک مصنوعی اور متنازعہ جزیرہ ہے۔ امریکا ان پانیوں میں چین کے حق کے دعوں کو چیلنج کرتا رہتا ہے۔