اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا،
وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کےلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں۔