مارکو روبیو 52

امریکا نے غیر ممالک کو منجمد امداد میں اضافی استثنی دیدیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا نے غیر ممالک کو منجمد امداد میں اضافی استثنی دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ زندگی بچانے والی انسانی معاونت کو استثنی حاصل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی امداد روکی گئی ہے تو اسے ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے جاری کردیا جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ یہ استثنی عارضی طور پر بحال کیا جارہا ہے جس میں نئے کنٹریکٹرز کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں