مظاہرے

امریکا میں نسل پرستی کےخلاف مظاہرے، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

لوئی ول(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی شہر لوئی وِل میں ایک بار پھر نسل پرستی اور پولیس کی طرف سے طاقت کے متعصبانہ استعمال کے خلاف عوامی مظاہرے کیے گئے۔ ان مظاہروں کی وجہ ریاست کینٹکی کے وزیر انصاف کا ایک اعلان بنا۔ انہوں نے اس اعلان میں کہا تھا کہ چھ ماہ قبل اسی ریاست میں پولیس کی ایک خونریز کارروائی میں ماری جانے والی افریقی نژاد خاتون بریﺅنا ٹیلر کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی جائے گی۔

اس اعلان کے بعد اس ریاست کے سب سے بڑے شہر میں بہت سے لوگ احتجاج کے لیے جمع ہو گئے۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اسی طرح کے مظاہرے نیو یارک، واشنگٹن، اٹلانٹا اور شکاگو میں بھی کیے گئے۔