کیلیفورنیا 200

امریکا میں جنگلاتی آگ، ہلاک شدگان کی تعداد 16ہوگئی

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکا کے شمال مغربی حصوں میں جنگلاتی آگ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ جنگلاتی آگ نے اوریگن، کیلیفورنیا اور واشنگٹن کی ریاستوں کے وسیع تر جنگلاتی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ درجنوں ابھی لاپتہ ہیں۔ جمعہ تک اوریگن سے پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا تھا۔

حکام نے کہا کہ اس آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ ادھر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اسے موسمیاتی تبدیلیوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں