بائیڈن

امریکا مزید فوجی دستے مشرقی یورپ بھیج سکتا ہے، بائیڈن

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر نے بتایا ہے کہ یوکرائن بحران کی وجہ سے بہت جلد اضافی امریکی فوجی دستے مشرقی یورپی نیٹو رکن ممالک میں تعینات کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ البتہ ان فوجیوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

امریکی صدر کے حکم کے تحت رواں ہفتے کے آغاز میں امریکا میں ساڑھے آٹھ ہزار فوجیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر روانہ کیا جاسکے۔ یورپ میں بحرانی صورتحال کے علاوہ معمول کے مطابق دس ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں، جن میں سے تقریبا ساڑھے تین ہزار جرمنی میں موجود ہیں۔