تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیل میں تعینات امریکہ کے سفیر نے واضح کیا ہے کہ اب واشنگٹن مکمل طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت نہیں کرتا۔
اگر ایسی کوئی ریاست قائم بھی کی جائے تو وہ مغربی کنارے کے بجائے خطے کے کسی اور مقام پر ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ سفیر مائیک ہاکابی نے خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہجب تک کچھ بنیادی تبدیلیاں نہیں ہوتیں جو فلسطینی ثقافت کو بدل سکیں، تب تک ریاست کا قیام ممکن نہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلیاں شاید ہماری زندگی میں تو نہیں ہوں گی”۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اب بھی فلسطینی ریاست کا قیام امریکی پالیسی کا مقصد ہے، جیسا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے رہا ہے تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا:مجھے ایسا نہیں لگتا”۔فلسطینی ریاست کے ممکنہ محلِ وقوع سے متعلق گفتگو میں ہاکابی نے تجویز دی کہ کسی اسلامی ملک کے ایک حصے کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، بجائے اس کے کہ اسرائیل سے زمین چھینی جائے۔