طاہر حسین اندرابی 38

امریکا ایران ثالثی سے متعلق میڈیا رپورٹس،مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں، طاہر اندرابی

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکا ایران ثالثی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا ہے کہ مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں۔اپنے بیان میں طاہر اندرابی نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور محض تصور کی پیداوار ہیں، انہیں سرکاری ذرائع سے منسوب کرنا غلط ہے۔

وزارتِ خارجہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، ایسے امور کاحوالہ دیا گیا ہے جن پر نہ تو بات ہوئی اور نہ ہی اشارہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی حساسیت کے پیش نظر سفارتکاری احتیاط اور ذمیداری کا تقاضا کرتی ہے،

میڈیا پلیٹ فارمز احتیاط برتیں، قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق درست اور بروقت معلومات کیلئے صرف سرکاری بیانات پر انحصار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں